حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہربانہ کے اہل سنت امام جمعہ مولوی عبدالرحمن خدائی نے نہتے مظلوم فلسطینیوں پر غاصب صہیونیوں کے مظالم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگی جرائم بے سابقہ ہیں اور افسوسناک امر یہ ہے کہ اس پر حقوق بشر کے جھوٹے دعویدار ململ خاموش ہیں۔
شہربانہ کے امام جمعہ نے کہا: غاصب صہیونیوں حکومت سرعام غزہ کے رہائشی اور غیر فوجی علاقوں پر بے سابقہ بمباری کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہو رہے ہیں۔
مولوی خدائی نے آخر میں کہا: خدا کا وعدہ ہے کہ اخری فتح مستضعفینِ جہان کی ہوگی۔ غاصب صہیونیوں حکومت اپنی آخری سانس لے رہی ہے۔